(ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس میں مبتلا

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2021-03-26/249347_092848_updates.jpg

فائل:فوٹو

شکرگڑھ :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دانیال عزیز  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی رہنما نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دانیال عزیز کو کورونا کی معمولی علامات محسوس ہوئیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

دانیال عزیز مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وباکورونا سے ملک کی دیگر سیاسی شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مثبت کیسز کی شرح 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: