راہول وادیا کے لیے سلمان خان کا خاص تحفہ

 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنر اپ راہول وادیا کی سلمان خان کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی الیکٹرک بائیک پر مٹر گشت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر بھارتی فوٹوگرافر کی جانب سے راہول وادیاکی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ای بائیک پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ای بائیک کی قیمت 50 ہزار بھارتی روپے ہے۔

اس سے قبل راہول وادیا نے بھی انسٹاگرام پر ایک بائیک پر بیٹھے کچھ تصاور شیئر کی تھیں اور پوسٹ کے کیپشن میں راہول کا کہنا تھا کہ بلآخر سلمان خان کا دیا گیا تحفہ میرے پاس ہے۔

راہول وادیا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ان کا یہ تجربہ بہترین رہا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں سلمان خان مہنگے تحائف دینے کے باعث خاصے مشہور ہیں۔



#راہول #وادیا #کے #لیے #سلمان #خان #کا #خاص #تحفہ

Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: