این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا


ملک میں بڑھتے کورونا کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اور سی )کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کریں گے جب کہ اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلٰی کے پی ، کمشنر اسلام آباد ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور محکمہ صحت کے حکام شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پنجاب،کے پی اوراسلام آباد میں خطرناک حدتک بڑھتےکورونا کیسزکی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا جب کہ ملک میں کورونا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر وینٹی لیٹرز ، آکسیجن بیڈز اور دیگر طبی سہولیات کا  بھی جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور کمرشل سرگرمیوں میں بہت خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ صوبوں کی انتظامیہ کوایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


#این #سی #او #سی #کا #خصوصی #اجلاس #اج #ہوگا
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: