سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 3 سالہ بچی کو نہر میں پھینک دیا

[ad_2]
فوٹو: فائل

فیصل آباد میں باپ نے 3 سالہ بیٹی کو زندہ نہر میں پھینک کر اغواء کا ڈرامہ رچا دیا۔ 

پولیس کے مطابق چک نمبر 30 کے رہائشی آصف جاوید نے اپنے بھائی ذوالفقار کے ذریعے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی 3سالہ بیٹی کشف کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ۔ 

شکایت پر  تھانہ ساندل بار میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی جس کے دوران بچی کی لاش گوجرہ میں نہر سے مل گئی ۔ 

ملزم آصف جاوید سے واقعے کے بارے میں تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے خود ہی اپنی بیٹی کو زندہ نہر میں پھینک کر اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔

 ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیےگئے بیان میں بتایا کہ اس کی بیٹی رات کو شرارتیں کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کی نیند خراب ہوتی تھی اسی بناء پر اس نے اپنی بیٹی کو نہر میں پھینکا ۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیٹیاں تھیں جن میں سے چھوٹی بیٹی ڈیڑھ سال کی ہے ۔  


[ad_1]
#سنگدل #باپ #نے #شرارتیں #کرنے #پر #سالہ #بچی #کو #نہر #میں #پھینک #دیا
[ad_2]
Source link

Pin It on Pinterest