ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی


10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 91478 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل 

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر  ایک لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 91478 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس ہے۔


#ملک #میں #سونے #کی #قیمت #ایک #بار #پھر #بڑھنے #لگی
Source link

Pin It on Pinterest