شعیب اختر نے پی ایس ایل6 کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کردیا

[ad_2]

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان سپر لیگ کرانےکے لیے پی سی بی کا ہوم ورک مکمل نہیں، پی سی بی نے بھارتی پروڈکشن کریوکے علاوہ کوئی دوسرا انتظام نہیں کیا۔

شعیب اخترکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، بھارت کے لیے تو پوری دنیا بند ہے، آپ اس کا پروڈکشن کریو لےکر پہنچ گئے۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ بقیہ پی ایس ایل میچز اگلے  پی ایس ایل سے 20 دن پہلےکرادیں ۔

دوسری جانب پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے احسان مانی اور وسیم خان کو گھر چلے جانے کا مشورہ  دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوبارہ کرانے پر ایک غلطی نہیں بلکہ غلطیوں کے پل باندھ دیے گئے۔



[ad_1]

#شعیب #اختر #نے #پی #ایس #ایل6 #کے #انعقاد #پر #خدشات #کا #اظہار #کردیا

[ad_2]

Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: