ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاشی و تزویراتی شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا


 چینی وزیرخارجہ وانگ یی گذشتہ روز 2 روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے،فوٹو: امریکی میڈیا

ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ اسٹریٹیجک اکنامک (تزویراتی معاشی ) شراکت داری کا معاہدہ  طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی گذشتہ روز 2 روزہ دورے پر تہران  پہنچے تھے۔

معاہدے کے تحت چین ایران کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں سرمایاکاری متوقع ہے۔

دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانےکےمعاہدے کے مسودے پر 2016 سے کام جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 2018 میں امریکی پابندیوں سے قبل تک وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی تھا۔

ایران کا کہنا ہےکہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔


#ایران #اور #چین #کے #درمیان #سالہ #معاشی #تزویراتی #شراکت #داری #کا #معاہدہ #طے #پاگیا
Source link

Pin It on Pinterest