جیکب آباد میں سرکاری اسکول کا مرکزی گیٹ گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق


جیکب آباد میں سرکاری اسکول کی عمارت کا مرکزی گیٹ گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قادر بخش منگریو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کا مرکزی گیٹ گرنے سے 8 سالہ معراج ملبے تلے دب کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران علاج بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق اسکول کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک اسکول کا مرکزی گیٹ گرنے سے واقعہ پیش آیا۔


#جیکب #آباد #میں #سرکاری #اسکول #کا #مرکزی #گیٹ #گرنے #سے #سالہ #بچہ #جاں #بحق
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: