صحافی اجے لالوانی کے قتل کے الزام 4 ملزمان گرفتار


سکھر پولیس نے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے الزام 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سکھر پولیس بلال لغاری کے مطابق اجے لالوانی کے قتل میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضا شاہ اور جمیل شاہ نے اجرتی قاتلوں سے اجے لالوانی کو قتل کرایا جبکہ گرفتار ملزمان میں اکبر منگریو اور جانب میرانی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے الزام میں گرفتارچار ملزمان کی تصاویر بھی جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ صحافی اجےلالوانی کو صالح پٹ میں17 مارچ کو فائرنگ کرکے زخمی کیاگیاتھا تاہم 18 مارچ کو اجے لالوانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔


#صحافی #اجے #لالوانی #کے #قتل #کے #الزام #ملزمان #گرفتار
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: