پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز، شرح 11 فیصد سے بھی زائد


فوٹو: فائل

ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے اور 4525 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔


#پاکستان #میں #مسلسل #تیسرے #روز #ہزار #سے #زائد #کورونا #کیسز #شرح #فیصد #سے #بھی #زائد
Source link

Pin It on Pinterest