گزشتہ سال کی طرح رمضان میں ایس او پیز کیساتھ مساجد کھلی رہیں گے، وزیر مذہبی امور


گزشتہ سال ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل درآمد مساجد میں ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور— فوٹو:فائل 

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رواں سال رمضان المبارک میں مساجد کھلنے کے حوالے سے بتادیا۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے فیصل مسجد میں قومی مقابلہ حفاظ کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال کی طرح پورے رمضان میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل درآمد مساجد میں ہوا، اس دفعہ بھی مساجد آباد ہوں گی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ حج کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، سعودی حکومت جیسے ہی بتائے گی ان ایس او پیز پر حج کی تیاریاں مکمل کرائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کام جاری ہے، غریبوں کو کھانا دینا اور پناہ گاہوں کی تعمیر ریاست مدینہ کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں۔


#گزشتہ #سال #کی #طرح #رمضان #میں #ایس #او #پیز #کیساتھ #مساجد #کھلی #رہیں #گے #وزیر #مذہبی #امور
Source link

Pin It on Pinterest