ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد


فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ائیرپورٹ پر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں سمیت مختلف مقامات پر اس حوالے سے انتباہی بینرز بھی لگادیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بغیرماسک کے داخلے کی کوشش پرسی اے اے قوانین کے تحت جرمانہ ہوگا۔


#ملک #بھر #کے #ائیرپورٹس #پر #بغیر #ماسک #کے #داخلے #پر #پابندی #عائد
Source link

Pin It on Pinterest