پولیس نے چینی کی بوریوں سے لدا چھینا گیا ٹرک پکڑ لیا


تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ چینی سے لدا ٹریلر شاہ کوٹ کے علاقے سے چِھینا گیا تھا،فوٹو: فائل

فیصل آباد میں پولیس نے چینی کی بوریوں سے لدا چھینا گیا ٹرک پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے ایک ٹریلر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے روکا تو اس کا ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ چینی سے لدا ٹریلر شاہ کوٹ کے علاقے سے چِھینا گیا تھا ۔

پولیس نے ٹریلر قبضے میں لے لیا ہے، ٹریلر پر چینی کی 1400 بوریاں لدی ہوئی تھیں۔


#پولیس #نے #چینی #کی #بوریوں #سے #لدا #چھینا #گیا #ٹرک #پکڑ #لیا
Source link

Pin It on Pinterest