عمران خان نے مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب


فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرکام کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے مافیاز، ’اے ٹی ایمز‘، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب پاکستان ملا تو چینی 52 روپے اور آٹا 35 روپے فی کلو تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان ، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا ہے۔


#عمران #خان #نے #مان #لیا #کہ #وہ #آئی #ایم #ایف #کی #ڈکٹیشن #پر #کام #کر #رہے #ہیں #مریم #اورنگزیب
Source link

Pin It on Pinterest