عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔



#عمرہ #زائرین #کیلئے #کورونا #ویکسین #لگوانا #لازمی #قرار

Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: