نانا رندھیرکپور نے کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر غلطی سے شیئر کر دی


رندھیر کپور (بائیں)، جب کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان بڑے بیٹے تیمور کے ساتھ- فائل فوٹو/کولاج

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں فروری میں میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

اگرچہ خواتین کے عالمی دن پر کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، لیکن انہوں نے اس تصویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

لیکن اب کرینہ کے والد رندھیر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر ہے۔

رندھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا۔ اس کولاج میں ایک تصویر کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تھی اور دوسری تصویر میں نظر آنے والا بچہ بھی تیمور جیسا نظر آیا تھا۔

تصویر دیکھنے کے بعد ، مداحوں نے یہ سوچنا شروع کیا کہ دوسرا بچہ کرینہ کا چھوٹا بیٹا ہے۔ تاہم ، رندھیر کپور نے اس تصویر کو کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کر دیا۔

رندھیر کپور نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کرینہ کا چھوٹا بیٹا بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور کی طرح لگتا ہے۔ لہٰذا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ تصویر کرینہ کے چھوٹے بیٹے کی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ نے 20 دسمبر 2016 کو اپنے پہلے بیٹے تیمور کو جنم دیا۔ 


#نانا #رندھیرکپور #نے #کرینہ #کے #دوسرے #بیٹے #کی #تصویر #غلطی #سے #شیئر #کر #دی
Source link

Pin It on Pinterest