’عشق تو صبا سے ہے ، منالیں گے یا پھر انتظار کریں گے‘

فوٹو فائل

صبا قمر کے شادی سے انکار کے بعد بلاگر عظیم خان نے کہا ہےکہ انہیں عشق تو صبا سے ہی ہے یا تو منالیں گے یا پھر انتظار کریں گے۔

انسٹاگرام پر عظیم خان نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے  جس میں انہوں نے خود پر لگے الزامات اور صبا قمر سے ہوئے بریک اپ سے متعلق گفتگو کی۔

7 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں عظیم خان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک ایسی خاتون سامنے آئیں جنہوں نے خود پر میری طرف سے قتل کی دھمکیوں اور ہراسگی کے الزامات لگائے لیکن اس وقت کسی نے مجھے کہا کہ اسے مجھ پر بھروسہ ہے اور اس سے زیادہ میرے لیے کوئی بات معنی نہیں رکھتی تھی لہٰذا میں خاموش ہوگیا۔

 عظیم خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ صبا سے میرے بریک اپ کی وجہ وہ میسیجز یا الزامات ہیں  لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ صبا کو فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کس طرح کی باتیں کررہے ہیں، اسے رشتوں کو نبھانا آتا ہے، صبا اور میرے درمیان جو کچھ بھی ہوا اس میں قصور صرف میرا ہے۔

ویڈیو میں عظیم خان نے خود پر لگے الزامات اور فیس بک گروپ سے متعلق وضاحت بھی پیش کی۔

انہوں نے ایک بار پھر خود پر الزامات لگانے والی خاتون کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے سامنے آنے کوکہا اور ناقدین سے درخواست کی کہ کسی کو برا کہنے سے پہلے اتنا جان لیا کریں کہ کسی شخص نے جو کچھ بھی کیا وہ بالاخر کیوں اور کس کے لیے کیا۔

عظیم خان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو ہونا تھا ہوگیا لیکن صبا والے کیس میں جو کچھ بھی ہوا اس میں ساری غلطی میری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عشق تو صبا سے ہے اور غلطی بھی ہماری ہے، یا تو منالیں گے یا پھر انتظار کریں گے۔



#عشق #تو #صبا #سے #ہے #منالیں #گے #یا #پھر #انتظار #کریں #گے

Source link

Pin It on Pinterest