65 سال سے زائد عمر افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید آسان


فوٹو: فائل

پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانے کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے بڑی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ نجی اسپتال بھی کورونا کی ویکسین لگا رہے ہیں۔

اب 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


#سال #سے #زائد #عمر #افراد #کیلئے #کورونا #ویکسی #نیشن #کا #عمل #مزید #آسان
Source link

Pin It on Pinterest