ڈسکہ میں کارنر میٹنگ، ق لیگی رہنما کا علاقے کیلئے 50 کروڑ کے پیکج کا اعلان


ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران کارنر میٹنگ میں حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینیئر نائب صدر سلیم بریار  نے  علاقے کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ڈسکہ کےکالج روڈ پرگزشتہ رات پی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ میں ق لیگ کےسینیئر نائب صدرسلیم بریارکی جانب سےڈسکہ کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیاگیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی بھی کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔ 

50 کروڑ روپےکے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیم بریارنےکہاکہ ڈسکہ آنے سے 2 دن پہلےانھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

ویڈیو بیان میں سلیم بریار نے یہ بھی کہا کہ 50 کروڑ روپے کا پیکج لیکرآیا ہوں، اگر الیکشن جیت گئے تو یہ پیکج ڈبل ہو جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ویڈیو بیان پر کہاہےکہ انتخابی مہم میں ترقیاتی پیکج کے اعلانات کی اجازت نہیں ہے، سلیم بریار کے ویڈیو بیان کا جائزہ لے رہیں ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کل پولنگ ہوگی۔


#ڈسکہ #میں #کارنر #میٹنگ #لیگی #رہنما #کا #علاقے #کیلئے #کروڑ #کے #پیکج #کا #اعلان
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: