کراچی، شادمان ٹاؤن میں خودکشی کرنے والی خاتون کے مزید آڈیو میسج سامنے آگئے


کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خودکشی کرنے والی خاتون کے مزید آڈیو میسج سامنے آگئے۔

خاتون نے اپنی دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے ہراساں اور بلیک میل کیا جارہا ہے، محلے کے بہت سے لڑکے ہیں جو اسے پریشان اور ہراساں کررہے ہیں اور اب تو حد ہوگئی ہے۔

خاتون نے آڈیو میں ملزم وقاص کا نام لیا اور بتایا کہ وہ بھی تین بچوں کا باپ ہے، وقاص نے اسے 4 مہینے سے تنگ کرنا شروع کیا، ڈرایا، دھمکایا اور ہراساں کیا۔

خاتون کے مطابق وہ جب نوکری کیلئے نکلتی تو وقاص اس کا راستہ روک لیتا اور دھمکیاں دیتا تھا، وقاص نے خاتون سے زبردستی نکاح بھی کیا اور کہتا تھا کہ نکاح نامہ اس کے پاس ہے اس نے کہا وہ اس کا شوہر ہےاور اس کی ویڈیو وائرل کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گزشتہ رات گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


#کراچی #شادمان #ٹاؤن #میں #خودکشی #کرنے #والی #خاتون #کے #مزید #آڈیو #میسج #سامنے #آگئے
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: