جہانگیر ترین کیجانب سے عشائیہ، پی ٹی آئی کے 29 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک

عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی، ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی جبکہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید ، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔



#جہانگیر #ترین #کیجانب #سے #عشائیہ #پی #ٹی #ائی #کے #ارکان #قومی #صوبائی #اسمبلی #شریک

Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: