نارویجن وزیراعظم کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی


ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سولبرگ کی گزشتہ ماہ ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں 10 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم پر کڑی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ آپ یہاں کھڑے ہو کر عوام کو کس منہ سے پابندی پر عمل کرنے کا کہتی رہیں، خاتون وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملک کی وزیراعظم پر 20000 کرونکر (1713 پاؤنڈ) جرمانہ عائد کر دیا۔


#نارویجن #وزیراعظم #کو #کورونا #ایس #او #پیز #کی #خلاف #ورزی #مہنگی #پڑ #گئی
Source link

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: