ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے کو نوٹس


فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق ضمنی الیکشن کے دوران بونکانوالا پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

ذیشان رفیق کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا جس کے باعث پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی اے ایک روز میں اپنا جواب جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے کارروائی کی جائے گی۔


#ضابطہ #اخلاق #کی #خلاف #ورزی #پر #لیگی #ایم #پی #اے #کو #نوٹس
Source link

Pin It on Pinterest