ڈسکہ الیکشن، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی فتح کا اعلان کردیا


فوٹو: فائل

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنی فتح کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی نوشین افتخار کی جیت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیشک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ڈسکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ 19 فروری کو پی ٹی آئی نے الیکشن چرانے کی واردات کی تھی، تاہم کس نے حکم دیا تھا فیصلہ ہونا ضروری ہے۔


#ڈسکہ #الیکشن #لیگی #امیدوار #نوشین #افتخار #نے #اپنی #فتح #کا #اعلان #کردیا
Source link

Pin It on Pinterest