اتنے بچے ہوں کہ ایک کرکٹ ٹیم بن جائے۔ پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور امریکی اداکار اور گلوکار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا یوں تو تین کتوں (ڈیانا، جینو اور پانڈا) کی والدین کی طرح پرورش کررہے ہیں۔ لیکن نہ تو ان کے پرستار اور نہ ہی ان کے خیرخواہ اور ہمدرد اس صورتحال سے مطمئن ہیں۔ 

وہ چاہتے ہیں کہ ہالی ووڈ کے اس طاقتور اور مشہور جوڑے کے یہاں ان کے اپنے بچے ہوں، ان کے چاہنے والوں نے دونوں کی عرفیت بھی تجویز کررکھی ہے جسکے مطابق نک کو نکیز اور پریانکا کو پریز بلایا جاتا ہے۔

بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایک بار پریانکا نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے اتنے بچے ہوں کہ ایک کرکٹ ٹیم بن جائے۔ 

تاہم انھوں نے یہ بات دس برس قبل کہی تھی جب ان کی نک سے شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: