وزیراعظم آج براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے،

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم آج براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے، عوام کے سوالات کے جواب اور اُن کے مسائل حل کرکے نئی مثال قائم کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمران خود کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے ڈرتے رہے، اب پاکستان بدل چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے وسائل پر خوب عیاشی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Pin It on Pinterest

%d bloggers like this: